ابنا: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر نے بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،محمود آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزم رضوان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق سعید آباد اور بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سے3 ملزم کوگرفتار کرکے،چوری کی گئی موٹر سائیکل،لوٹی گئی نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا،شرافی گوٹھ کے علاقے سے ایک ملزم کوگرفتار،غیر قانونی ریولر برآمد کی گئی۔
............
/169